بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں وینچر کیپیٹل کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے کی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا، پراپرٹی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی گئی اوراس سے متعلقہ اگلے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بنیادی طبی انشورنس کے طویل مدتی طریقہ کار کو بہتر بنانے اور کمپنی قانون کے رجسٹرڈ کیپٹل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ سے متعلق مسودہ قوانین کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ردعمل سے متعلق مسودہ قانون کی اصولی منظوری دی گئی جسے مزید غور کے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں زور دیا گیا کہ وینچر کیپیٹل کی ترقی کے لیے، انشورنس اور سوشل سیکورٹی فنڈز سے طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی وینچر کیپیٹل فنڈز کو فعال طور پر راغب کرنے، ایگزٹ چینلز کو وسعت دینے اور انضمام ،حصول اور شیئر ٹرانسفر پالیسیوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگرانی کے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، ترجیحی ٹیکس کی پالیسیوں کو بہتر بنایا جائے گا،سرکاری اور مارکیٹ پر مبنی فنڈز کے درمیان تعلق کوصحیح رکھتے ہوئے ابتدائی اور چھوٹی فرموں میں سرمایہ کاری سمیت مشکل ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری میں وینچر کیپیٹل کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
پراپرٹی سیکٹر کے حوالے سے اجلاس میں طلب اور رسد کے تعلق میں سامنے آںے والی نئی تبدیلیوں کو پوری طرح سے تسلیم کرنے اور معیاری رہائش کے لیے لوگوں کی نئی توقعات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور اس کی انوینٹری کو کم کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کے مسلسل مطالعہ کے ساتھ ساتھ موجودہ پالیسیوں پر موثر عملدرآمد کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔