بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ایک سیمینار منعقدہوا جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین، کاروباری افراد اور تعلیم، سائنسی تحقیق، ثقافت، صحت اور کھیلوں جیسے شعبوں کے نمائندوں سے سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مسودے پر رائے طلب کی گئی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم ڈینگ شوئے شیانگ بھی موجود تھے۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چین نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیکر اندرون ملک مشکلات پر قابو پایا۔
انہوں نے چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے اعتماد و حوصلے میں پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی معاشی بحالی اور طویل مدتی مثبت نقطہ نگاہ بنیاد رجحان ہے جو تبدیل نہیں ہوا۔
چینی وزیراعظم نے رواں سال اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے میکرو اکنامک ریگولیشن اینڈ کنٹرول بہتر بنانے، فعال مالیاتی پالیسی کے اثرات میں اضافے ، میکرو اکنامک پالیسی کے رجحان کا تسلسل مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ دانشمندانہ مانیٹری پالیسی کو لچکدار، معتدل، درست اور مؤثر ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے اصلاحات اور کھلے پن میں پیشرفت ، ایک متحد قومی مارکیٹ کی ترقی کو تیزکرنے ، لوگوں کی مختلف نوعیت کی ضروریات پورا کرتے ہوئےمعاشی ترقی کے نئے انجنوں کے فروغ اور عالمی معیار کے کاروباری ماحول میں پیشرفت کی ایسی کوششوں پر زور دیا جو جو مارکیٹ ، قانون پر مبنی اور عالمی سطح کی ہوں۔