• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گےتازترین

June 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ  13 سے 20 جون تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے منگل کو بتایا کہ وزیراعظم لی کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے دورے کی دعوت دی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران، وزیر اعظم لی، وزیر اعظم البانیز کے ساتھ چین-آسٹریلیا رہنماؤں کے نویں سالانہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔