• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم سے اٹلی کے ہم منصب کی ملاقات،عملی تعاون کے فروغ کا عزمتازترین

July 29, 2024

 بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ سے اٹلی کی وزیراعظم  جیورجیا میلونی نے بیجنگ میں ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے عملی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سال چین اٹلی جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی 20 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے لی چھیانگ نے کہاکہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کر درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اٹلی کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیا ر ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی روایت کو آگے لے جانا چاہتا ہے،مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے،دونوں ممالک کے عوام کیلئے مزید فوائد لانا چاہتا ہے اور عالمی ترقی اور امن میں زیادہ  حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید پائیدار اور مستحکم سمت میں لے جانے اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کیلئے چین اٹلی کیساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ 

 لی نے دونوں فریقوں پر زور دیا کیا کہ وہ دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے،اپنی تجارت کے فروغ کی اصلاح اور ایرو سپیس،نئی توانائی ،مصنوعی ذہانت کیساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ چین مارکو پولو کی  700 ویں  برسی  کے موقع پر متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کے لئے اٹلی کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے   اور آرٹ ، فلم اور ٹیلی ویژن ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اٹلی میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اٹلی چینی کمپنیوں کو منصفانہ، محفوظ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور چینی شہریوں کو اٹلی کے سفر میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔

 لی نے کہا کہ تحفظ پسندی مسابقت کی حفاظت نہیں کر سکتی اور صرف کھلے پن اور تعاون سے باہمی فائدے اورباہمی  جیت کے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ لی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یورپی یونین چین کی ترقی کو بامقصد اور منطقی انداز میں دیکھتے ہوئے چین کو ایک شراکت دار کے طور پر دیکھنا جاری رکھے گی، چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم  ترقی کو فروغ دینے کے لئے بات چیت اور تعاون کے لئے پرعزم رہے گی، اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹے گی۔

اس موقع پراطالوی وزیر اعظم میلونی نے کہا کہ اٹلی چین کے ساتھ طویل مدتی، مستحکم اورمضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اٹلی دوستی کے پل کی تعمیرسمیت تعاون کے نئے طریقے تلاش کرنے، تعاون کے امکانات کو فروغ دینے، قریبی تعاون کے تعلقات کی تعمیر اور دونوں ممالک کے درمیان جامع  سٹرٹیجک  شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 میلونی نے کہا کہ اٹلی یورپی یونین اور چین کے مابین واضح بات چیت میں مثبت کردار ادا کرنے اور زیادہ مستحکم تعاون  پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔