• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم سمر ڈیووس 2024 میں شرکت کریں گےتازترین

June 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 25 جون کو دالیان میں ہونے والے نئے چیمپئنز کے 15ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم لی چھیانگ  اجلاس سے خصوصی خطاب  اور عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب اور غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم لی  غیر ملکی کاروباری اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پولینڈ کے صدر آندریج دودا اور ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نئے چیمپئنز کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ تقریباً 80 ممالک اور خطوں کی سیاسی، کاروباری، علمی اور میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے 1ہزار 600سے زائد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔