• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئےتازترین

June 19, 2024

کوالالمپور(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اپنے آٹھ روزہ غیرملکی دورے کے تیسرے اور آخری مرحلے میں  ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے۔

اپنی آمد پر وزیر اعظم نے کہا کہ 50 سال قبل چین ملائیشیا سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد  دونوں ممالک کے تعلقات نے مستحکم ترقی کی ہے، تزویراتی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مثبت نتائج نکلے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور خطے کی ترقی اور امن میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ملائیشیا کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے بارے میں ایک اہم اتفاق رائے کیا تھا  جس سے چین ملائیشیا تعلقات  کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین ملائیشیا کیساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کرنے کو تیارہے، ہم سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 ویں سالگرہ کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید مضبوط کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے ،تہذیبوں کے تبادلے بڑھانے، باہمی طور پر سیکھنے اور مشترکہ مسقبل کیساتھ چین ملائیشیا کمیونٹی کی تعمیر کو مسلسل آگے بڑھانے کیلئے ایک نئے   نقطہ آغاز کے طور پر استعمال کرنا  چاہتے ہیں تاکہ خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں زیادہ سے زیادہ  حصہ ڈالا جا سکے۔