• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر دفاع کی انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتتازترین

April 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور وزیر دفاع پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی۔ بیجنگ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں ڈونگ نے پرابووکو حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج انڈونیشیا کی فوج کے ساتھ مل کر اپنے تزویراتی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، مشترکہ مشقوں اور تربیت کو فروغ اور اپنے عملی تعاون کو نئی بلندی تک لے جانے کے لیے اہلکاروں کے تبادلوں میں اضافے کےلیے تیار ہے۔ اس موقع پر پرابوو نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کی ترقی کو مسلسل فروغ دینے کا خواہاں ہے۔