• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ 17 تا 21 مارچ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کا دورہ کریں گےتازترین

March 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور آسٹریلیا کے وزیر برائے خارجہ امور پینی وونگ کی دعوت پر 17 سے 21 مارچ تک نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 

یہ اعلان چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعرات کو کیا۔

 ترجمان نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن وانگ یی اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنے آسٹریلوی ہم منصب پینی وونگ کے ساتھ ساتویں چین-آسٹریلیا خارجہ اور سٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔