• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ اور عوامی جمہوریہ کوریا کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقاتتازترین

December 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے پیر کو بیجنگ میں  عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے نائب وزیر خارجہ پاک میونگ ہو نے ملاقات کی۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور ڈی پی آر کے کے درمیان روایتی دوستی دونوں ممالک کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ڈی پی آر کے کے درمیان روایتی دوستی نئے دور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی حکمت عملی اور ذاتی نگرانی میں مزید پروان چڑھی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ ڈی پی آر کے کے ساتھ اپنے تعلقات کو تزویراتی اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور وہ اس کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مستحکم  کرنے کاخواہاں ہے۔