• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ دورہ تھائی لینڈ میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت کریں گےتازترین

January 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)تھائی لینڈ کےنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پرن پری بہددھا نوکارا کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ یی 26 سے 29 جنوری تک تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے جمعہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کے اتفاق رائے  کے مطابق  وانگ بنکاک میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ بات چیت کے ایک نئے دور میں شریک ہوں گے۔