• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا جرمنی کے ساتھ باہمی ہم آہنگی اور تعاون پر زورتازترین

February 19, 2024

میونخ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ، جرمنی کے ساتھ ملکر باہمی ہم آہنگی و حمایت  کے فروغ سمیت  باہمی اعتماد بڑھانے، تعاون مضبوط کرنے اور مشترکہ طور پر دنیا کو مزید استحکام اور بھروسہ فراہم کرنے کا خواہشمند ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات میں کہی ۔

ملاقات کے بعد وانگ یی نے چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کو اس کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ یہ کانفرنس اب عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی پالیسی فورم بن چکی ہے۔

وانگ یی نے کہ اس بات کا تذکرہ کیا کہ موجودہ عالمی صورتحال بار بار خطرناک اور پرتشدد واقعات  سمیت سست عالمی معیشت کی بدولت مسلسل پیچیدگیوں سے دوچار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین  ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے شورش زدہ دنیا میں استحکام کے لئے ایک قوت کے طور پر  بھرپور کام کرے گا۔

اس موقع پر جرمن چانسلر شولز نے چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے کہا کہ وہ چینی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی رواں سال چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مزید اہم کامیابیوں میں پیشرفت کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن معیشت عالمگیریت میں گہرائی سے ضم ہے اور اس کی  ترقی آزاد تجارت کے ذریعے فروغ پا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی تحفظ پسندی ، ڈی کپلنگ اور سپلائی چینز منقطع کرنے کا مخالف ہے۔

میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک اور باویرین وزیر۔ صدر مارکس سویڈر سمیت دیگر رہنماوں  سے بھی ملاقاتیں کی۔