نئی دہلی (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش بارے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اپنے کینیڈین ہم منصب میلانیا جولی کے ساتھ بھارت کے دارالحکومت میں گروپ آف ٹوئنٹی 20 (جی 20) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات میں کہی۔
چھن نے چین کی جانب سے سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے ۔چین نے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی ہے اور کسی بھی ملک کی طرف سے اس طرح کی کوشش کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں چین کا سفارت خانہ سفارتی تعلقات بارے ویانا کنونشن کی پاسداری کرتا ہے اور چین۔ کینیڈا تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین فریق کو کینیڈا میں چینی سفارتی مشنزکی کارکردگی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے
چا ہئیں اور اسے افواہوں اور سنسنی خیزی کو دوطرفہ تعلقات میں خلل ڈالنے سے روکنا چاہئے۔