• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی ایم ایس سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقاتتازترین

April 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں میونخ سیکورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) فاؤنڈیشن کے چیئرمین وولف گانگ اشنگر سے ملاقات کی۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا کی حمایت اور ایک غیر مستحکم دنیا میں مستحکم قوت بننے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک جرمنی اور یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا  ہے اور یہ کہ  چین جرمنی اور چین اور یورپ یکساں مفاد پرمبنی  تعاون اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار ہیں، جن کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔

وانگ یی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وولف گانگ اشنگر اپنا مثبت اثر و رسوخ جاری رکھتے ہوئے  ایم ایس سی کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ چین-جرمنی اور چین-یورپ  تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کرے، ترقی پذیر ممالک  کے مطالبات پر توجہ  دیتے ہوئے مشترکہ عالمی چیلنجزکو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے مزید کوششیں کرے گی۔