بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سید عباس عراقچی کو ایران کے نئے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن،وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران چین کا ایک اہم جامع تزویراتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ایران تعلقات نے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے مستحکم اور مضبوط ترقی کو برقرار رکھا ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لیے نئی ایرانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور وہ عراقچی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے چین اور ایران کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کوفروغ دینا چاہتے ہیں۔