بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کاسابا کوروسی سے بذریعہ ویڈیولنک ملاقات کی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقاصد اور جنرل اسمبلی کے اہم کردارکی حمایت کرتا ہے وانگ نے کہا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی تعاون میں حصہ لینا جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی میں فریقین کی کانفرنس (سی او پی 27) کے 27 ویں سیشن کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
وانگ نے مزید کہا کہ چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ سے دیگر ممالک کے ساتھ آبی وسائل پر تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بھی تیار ہے۔
کوروسی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور سی او پی 27 کو کامیاب بنانے اور کمزور ممالک کو پانی کے استعمال اور انتظام میں درپیش مشکلات سے نمٹنے میں مدد کے لئے چینی تعاون مستحکم بنانے کی توقع ظاہر کی۔
فریقین نے سلامتی کونسل میں اصلاحات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔