بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر بھی ہیں نے کہا کہ یو اے ای کا مشرق وسطیٰ میں اہم اثرورسوخ ہے اوروہ چین کا جامع تذویراتی شراکت دار ہے۔
وانگ نے کہا کہ مئی میں جب متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا تو صدر شی جن پھنگ نے اگلے مرحلے میں چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی ترقی کے لئے ان کے ساتھ اسٹریٹجک منصوبے بنائے۔
وانگ نے کہا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔