بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے حسن محمود کو بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں وانگ یی نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوست پڑوسی ملک ہیں۔
وانگ نے کہا کہ 49 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور بنگلہ دیش نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے اور باہمی مفاد اور یکساں نتائج کے لیے ایک دوسرے کو مساوی سمجھا ہے دونوں ممالک نے اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
وانگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-بنگلہ دیش اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔