• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی لاطینی امریکا فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی نئی سیکرٹری جنرل اور اعلیٰ کونسل کے صدر کو مبارکبادتازترین

July 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ربیکا لیموس ایگریجا کو لاطینی امریکا فیکلٹی آف سوشل سائنسز(فلاکسو) کی سیکرٹری جنرل اور فرانسسکو ویلدیز کو فلاکسو کی اعلیٰ کونسل  کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فلاکسو لاطینی امریکہ اور کریبین میں سماجی سائنس کی تعلیم اور تحقیق کا ایک  بہت اہم ادارہ ہے اور چین اس  کیساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ جون 2022 میں چین  فلاکسو کا مبصر ملک بنا تھا جس سے دونوں طرفین  کے درمیان تبادلوں کا ایک نیا باب شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں  دونوں  طرفین نے دوستانہ تعاون کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس سے باہمی تفہیم میں اضافہ ہوا ہے اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان عوامی رابطے کو تقویت ملی ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین فلاکسو کے ساتھ اپنے پانچ سالہ تعاون کے معاہدے کو فعال طور پر نافذ کرنے، بات چیت اور تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کی بہتر رفتار کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں شامل ہونے کا خواہاں ہے  تاکہ چین اور لاطینی امریکہ میں پائیدار ترقی کے حصول، دونوں عوام کو مزید فوائد پہنچانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-لاطینی امریکہ  برادری  کی تعمیر کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا جاسکے۔