بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کاسپر ویلڈکیمپ کو نیدرلینڈ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا کہ نیدرلینڈ یورپی یونین میں چین کا اہم معاون شراکت دار ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان کھلا پن اور تعاون دوطرفہ مشترکہ مفادات اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیےمدد گار ہے۔
وانگ نے رواں سال چین اور نیدرلینڈ کے درمیان جامع تعاون کے لیے کھلی اور عملی شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کو مضبوط اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار، اور مستحکم ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ویلڈکیمپ کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔