• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی شایع محسن کو یمن کے نئے وزیر خارجہ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

April 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شایع محسن الزندانی کو یمن کے وزیر برائے خارجہ و تارکین وطن امور کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 68 سالوں کے دوران تعلقات میں ہموار پیش رفت ہوئی ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن،وزیر خارجہ وانگ نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور یمن نے روایتی دوستی کو فروغ دیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ دسمبر 2022 میں صدر شی جن پھنگ نے چین-عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے چیئرمین رشاد العلیمی کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں چین-یمن تعلقات کو فروغ دینے  کے حوالے سے اہم اتفاق رائےکیا گیا۔