بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی لاؤس کے شہر وین تیانے میں جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاسوں میں شرکت اور 25 سے 27 جولائی تک لاؤس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کوبتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی لاؤس میں ہونے والے آسیان-چین وزرائے خارجہ اجلاس، آسیان پلس تھری (چین، جاپان، جنوبی کوریا) کے وزرائے خارجہ اجلاس اور مشرقی ایشیا کے وزرائے خارجہ سربراہی اجلاس اورآسیان ریجنل فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔