بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی 60 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ چین سے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے جہاں وہ کانفرنس کے موضوع کے اعتبار سے اہم عالمی امور پر چین کا موقف بھی پیش کریں گے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ وہ سپین اور فرانس کا دورہ کریں گے اور16 سے 21 فروری تک چین- فرانس سٹریٹجک ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایک بیان میں کہا کہ چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین کرسٹوف ہیزگن، یورپی یونین اورسپین تعاون کے وزیر خارجہ جوز مینوئل البرس بیونس اور فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون نے مدعو کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں ، بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور سے گزرہی ہے ان حالات میں وانگ یی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرکے انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام ، مساوی اور منظم کثیرقطبی دنیا کی حمایت سے متعلق چین کی تجاویز پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ وانگ کا سپین کا دورہ ڈریگن سال اور چین ۔ سپین سفارتی تعلقات دوسرے 50 سالہ دور کے آغاز پر ہورہا ہے ۔ دونوں فریق اس دورے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سپین نے اس حوالے سےسوچ سمجھ کر اور خوشگوار انتظامات کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق چین پُرامید ہے کہ اس دورے سے فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ مشترکہ مفاہمت پر مزید عمل درآمد، سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کا دوستانہ ماحول جاری رکھنے، باہمی اعتماد مستحکم کرنے، دوستی بڑھانے، تعاون میں پیشرفت اور چین ۔ سپین جامع سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں مدد ملے گی۔