بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے امورخارجہ دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جان کی سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان باہمی احترام اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون نیوزی لینڈ اوراسکے عوام کے مفادات کے عین مطابق ہے،دوطرفہ تعلقات میں پائیداراورمستحکم ترقی نے خطے میں استحکام کو بھی فروغ دیا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کی نئی حکومت کے ساتھ بہتر عملی تعلقات قائم کرنے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مشترکہ طور پر ایک نئے دور کے آغاز اور تعاون میں نئی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔