بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر چھن نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات قیام کے بعد سے اب تک کے نچلے ترین مقام پر ہیں۔یہ دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ توقعات پر پورے نہیں اترتے۔ امریکہ بارے چینی پالیسی مستقل اور مستحکم ہے۔یہ صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔ان اصولوں کو مشترکہ طور پر برقرار رہنا چاہیے ، ریڈ لائن کا مشترکہ دفاع ہونا اور فریقین کے مشترکہ مقصد کو بھی پورا ہونا چاہئے۔چین امریکہ کے ساتھ ایک مستحکم ، یقینی اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ چین پرامید ہے کہ امریکہ چین بارے ایک معروضی اور منطقی رائے اپناتے ہوئے چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرے گا۔ چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع و معمولی واقعات کو پرسکون، پیشہ ورانہ اورعقلی اعتبار سے دیکھے گا۔دونوں فریقین کو بالی میں چینی صدر شی اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان طے شدہ مشترکہ مفاہمت پر عمل کرنا ، تعلقات کو مستحکم کرنا اور درست راستے پر واپس لانے کے لیے کام کرنا چاہئے۔چھن نے چین کے مضبوط موقف کی وضاحت کی اور تائیوان سوال اور دیگر بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر واضح مطالبات پیش کئے۔چھن نے کہا کہ تائیوان سوال چین کے بنیادی مفادات کا محور، سب سے اہم معاملہ اور چین-امریکہ تعلقات میں سب سے زیادہ واضح خطرہ ہے۔چینی فریق نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور تین چین ۔امریکہ مشترکہ اعلامیہ پر عمل کرے اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرے۔فریقین نے مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تفصیل کے ساتھ گہرائی سے مثبت بات چیت کی۔فریقین نے بالی میں دونوں صدور کے درمیان طے شدہ اہم مشترکہ مفاہمت پر مشترکہ طور پر عمل درآمد، اختلافات مئوثر طریقے سے ختم کرنے اور بات چیت، تبادلے اور تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے اعلی سطح بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چینی وزیر خارجہ چھن کو امریکی دورے کی دعوت دی جسے چھن نے قبول کرلیا جو باہمی طور پر سازگار وقت پر ہوگا۔فریقین نے چین۔ امریکہ تعلقات بارے رہنما اصولوں پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے تعلقات میں حائل مخصوص مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ سے مشاورت آگے بڑھانے پراتفاق کیا۔فریقین نے عوام سے عوام اور تعلیمی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کو بڑھانے پر مثبت تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے طلبا، اسکالرز اور کاروباری افراد کے باہمی دوروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے مدد اور سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔