• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ سے سوڈانی ہم منصب کی ملاقات،دوستانہ تعلقات کے فروغ کاعزمتازترین

May 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے انکے سوڈانی ہم منصب حسین عواد نے ملاقات  کی جو چین عرب ریاستوں کے تعاون کے فورم کے 10ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔

چینی وزیر خارجہ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ چین سوڈان کیساتھ دوستانہ تعلقات کی ترقی کیلئے مضبوطی سے پرعزم ہے۔

چین سوڈان کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، ملکی امن و استحکام کے حصول اور  اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں حمایت کرتا ہے۔ چین سوڈان کے  معاملے کے حل کیلئے سازگار بیرونی شرائط کی فراہمی کیلئے عالمی برادری پر زور دیتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم میں سوڈان کی فعال حمایت اور شرکت  قابل ستائش ہے اور چین دسویں وزارتی کانفرنس کو چین اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین افریقی ممالک بشمول سوڈان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ اس سال چین-افریقہ تعاون فورم(ایف او سی اے سی) کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی جائے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ اعلیٰ سطحی چین-افریقہ کمیونٹی کی تعمیر میں تعاون کیا جا سکے۔

اس موقع پر  سوڈانی وزیر خارجہ حسین نے  چین کی شاندار کامیابیوں کی تعریف ،انہوں نے  سوڈان کی ترقی میں چین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  کہا کہ سوڈان ایک چین اصول پر قائم ہے، بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ مضبوطی سے چین کی حمایت کرے گا۔

انہوں  نے کہا کہ سوڈان چین عرب ریاستوں کے تعاون کے فورم اور ایف او سی اے سی  کو بہت اہمیت دیتا ہےاورد ونوں اہم فورمزکے فریم ورک کے اندر مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو مزید وسعت دینےکے لیے تیار ہے۔