بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ 18 سے 21 مئی تک قازقستان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اس حوالے سے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نورد لیو اور تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین کی دعوت پر یہ دورے کریں گے۔