• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم جرمنی و فرانس کا سرکاری دورہ مکمل کرکے واپس بیجنگ پہنچ گئےتازترین

June 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ساتویں چین-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کے اختتام اور جرمنی و فرانس کا سرکاری دورہ مکمل کرنےسمیت نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد ہفتہ کی صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔

ریاستی کونسلر اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل وو ژینگ لونگ سمیت دیگرعہدیدار بھی اسی طیارے سے بیجنگ واپس پہنچے۔

پیرس سے روانگی کے وقت لی چھیانگ کو فرانس کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونڈ موریٹی اور فرانس میں چین کے سفیر لو شےیی نے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔