بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے موسم بہار کے تہوار کی آئندہ تعطیلات کے دوران ملک کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور اہم شعبوں کے بہتر کام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن،وزیراعظم لی نے ان خیالات کا اظہار وزارت ہنگامی انتظام کے معائنہ کے دورے کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ برفانی طوفان اور سردی کی لہروں جیسے بدلتے ہوئے موسمی حالات سے نمٹنے کی کوششوں کے دوران ٹرانسپورٹ صلاحیت کی نگرانی اور ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جس سے کچھ خطوں میں مسافرمتاثرہوئے ہیں۔