• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا چین-نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے پر زورتازترین

June 15, 2024

ویلنگٹن (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ  نے کہا ہے کہ ان کا ملک  مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو مزید فروغ  دینے اور چین-نیوزی لینڈ جامع تزویراتی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے  کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار آکلینڈ میں مختلف سماجی برادریوں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن بھی استقبالیہ میں  شریک تھے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ 52 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین نیوزی لینڈ تعلقات طویل عرصے سے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں سرفہرست رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  خاص طور پر صدر شی جن پھنگ کے دورہ نیوزی لینڈ اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں میں دو طرفہ تعلقات میں تاریخی پیش رفت  ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون غیر معمولی طور پر وسیع اور مستحکم ہوا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے بلکہ خطے اور دنیا کی خوشحالی اور استحکام کو بھی بھرپور فروغ ملا ہے۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ نتیجہ خیز  فوائد  حاصل ہونے کی بڑی وجہ  چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان پائی جانے والی  مماثلت  ہے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک قدرتی ماحولیات، کثیر الثقافتی جامعیت، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کے حصول اور عالمی امن کی خواہش کا احترام کرتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  دونوں ممالک میں پائی جانے والی مماثلت مشترکہ خزانہ ہیں، لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو ان کی قدر اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے اور مستقبل میں دوطرفہ  تعلقات کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا آج ایک صدی میں پہلی بارتیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور عالمی امن اور ترقی کو سنگین چیلنجزکا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی  اوردو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ  دینے اور بائیو میڈیسن، زراعت، خوراک، نئی توانائی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے  کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔