• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا دو ریاستی حل پرفلسطینی موقف کی حمایت کا اعادہتازترین

April 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہینتی پیغام میں چینی وزیر اعظم نے باورکرایاکہ چین اور فلسطین کے درمیان روایتی دوستی کارشتہ قائم ہے ۔گزشتہ سال جون میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا جو کہ دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ چینی حکومت فلسطین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بے حد اہمیت دیتی ہے اورچین-فلسطین سٹریٹجک شراکت داری کی وسیع پیمانے پر ترقی کے لیے نئی فلسطینی حکومت کے ساتھ کام کرنے سمیت دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت اور مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو وسعت دینے کو تیار ہے۔ 

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین فلسطینی عوام کے ان کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے نصب العین کی ثابت قدمی سے حمایت کرتا ہے۔چین دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کا حامی ہے اور اس مقصد کے لیے دائمی کوششیں جاری رکھے گا۔