چھانگشا(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو ترجیح اور حقیقی معیشت کی ترقی پر زور دیتے ہوئے اعلیٰ درجے اور اعلیٰ ترین درجے کی مینوفیکچرنگ کو فروغ اورایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ،وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار منگل سے بدھ تک چین کے وسطی صوبے ہونان میں جدید مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی سے متعلق ایک معائنہ جاتی دورے اور ایک سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کیا۔
اپنے دوروں کے دوران، وزیر اعظم نے سی آرآر سی ژوژہو لوکوموٹیو کمپنی سمیت ژوژہو میں قائم کئی ایک کاروباری اداروں کا دورہ کیا،جہاں وزیراعظم کو انٹرپرائزز کی پیداوار، تحقیق و ترقی اور مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید مینوفیکچرنگ کی ترقی کو فروغ دینا بنیادی طور پر جدت اور ہنر پر منحصر ہے۔ انٹرپرائزز کو کلیدی شعبوں اور بڑی ٹیکنالوجی اور آلات کے شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تیزی لانی چاہیے۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ تکنیکی جدت کی قدر اور فعالیت اس کے اطلاق میں مضمر ہے۔ انہوں نے صنعت، اکیڈمی، تحقیق اور ایپلی کیشن کے درمیان زیادہ ہم آہنگی اور مصنوعات کے معیارکو بلند کرنے پر زور دیا۔
ہونان کے صوبائی دارالحکومت چھانگشا میں کاروباری اداروں کا دورہ کرتے ہوئے، لی نے کہا کہ کاروباری ادارے جدت کا بنیادی حصہ ہیں،دنیا کے معروف کاروباری اداروں اور دیگرکاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں جو نئی اور منفرد مصنوعات تیار کرنے کے لیے خصوصی اور جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔