• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر زورتازترین

January 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے پوشیدہ خطرات کی نشاندہی کرنے اور کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس  اقدامات پر زور دیا ہے، تاکہ  لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور سماجی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن وزیراعظم  لی نے ورک پلیس سیفٹی سے متعلق قومی ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حادثات، جن کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا انتہائی تکلیف دہ ہیں اور ان سے گہرا سبق حاصل کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ بہار کا تہوار قریب آنے اور حفاظتی خطرات میں اضافے کے ساتھ، تمام علاقوں اور محکموں کے حکام کو ہائی الرٹ رہنا چاہیے اور کام کی جگہ پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اور زیادہ ہدف پر مبنی اقدامات کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کام کی جگہ پر چھپے خطرات کی نشاندہی اور انہیں ابتدا ہی میں ختم کرنے کے لیے مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے، اور فالو اپ نگرانی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دیگر قسم کی جانچ پڑتال کے اقدامات  اٹھانے  چاہئیں۔