• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے انضمام کو وسعت دینے پر زورتازترین

March 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے صنعتی اختراع کے ساتھ سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع کے انضمام کو وسعت  دینے  سمیت نئی محرک قوتوں کی آبیاری اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے ثمرات  کی فراہمی میں تیزی لانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات بیجنگ میں ایک معائنہ دورے میں کہی۔

وزیراعظم لی نے شہر کے اعلیٰ سطح کے آٹو پائلٹ آزمائشی زون کے ایک آپریشن سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے معیارات اور ضمانتوں کے تعین میں تعاون مضبوط کرنے پر زور دیا تاکہ آٹو پائلٹ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈنگ کے ساتھ کار ساز صنعت کی ترقی اور سمارٹ شہروں کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو کے یی ژوآنگ دفتر میں وزیر اعظم نے زور دیا کہ چین میں ایپلی کیشن کے بھرپور منظرناموں کے فوائد کو مکمل طور پر پیش کرنا، ادارہ جاتی تعاون میں اضافہ اور مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔

چینی وزیراعظم لی نے ناورا ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے دورے میں کمپنی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے ، جدید سازوسامان پرتحقیق و ترقی تیز کرے اور پوری صنعتی چینز میں مشترکہ اختراع میں بہتر طریقے سے پیشرفت کرے۔

وزیراعظم نے بیجنگ اکیڈمی برائے مصنوعی ذہانت کا معائنہ بھی کیا اور جدید وسائل اور تعاون کے ذریعے نئی کامیابیاں حاصل کرنے پر زور دیا۔