• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا سالانہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششوں پر زورتازترین

August 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اصلاحاتی اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کوششوں اور جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ سالانہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ریاستی کونسل کے پانچویں مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، لی نے اقتصادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ موثر اصلاحات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں مالیاتی اور ٹیکس اصلاحات کو فروغ دینے، متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور مزید علاقوں کو شہری  سہولیات  فراہم کرنے جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اقتصادی بحالی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششوں پر زور دیتے ہوئے، لی نے کہا کہ کھپت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گھریلو طلب  میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خدمات کی کھپت کو حجم اور معیار دونوں لحاظ سے بہتر بنایا جانا چاہیے، اور مختلف گروہوں کی ضروریات کے مطابق کھپت کی صلاحیت سے مکمل استفادہ کے لیے مختلف سپورٹ پالیسیاں تیار کی جانی چاہئیں۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے، انہوں نے کہا کہ حکومتی سرمایہ کاری کے کردار سے موثر فائدہ اٹھانا اور نجی سرمایہ کاری کے لیے موزوں  پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ کیپٹل فنڈز کے طور پر مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز کے دائرہ کار، حجم اور تناسب میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

کاروباری اداروں کے مطالبات پر غور  اور ان کی مشکلات کو صحیح معنوں میں حل  کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان باقاعدہ  رابطوں اور تبادلے کے طریقہ کار کو مسلسل بہتر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوتیں تیار اور  نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کے فروغ، اطلاق اور اپ گریڈ یشن کی حمایت کی جانی چاہیے۔