شی آن (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سائنسی اور تکنیکی اختراع کے ذریعے صنعتی اختراع میں پیشرفت اور نئی پیداواری قوتیں سامنے لانے کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات شمال مغربی صوبے شانشی کے معائنہ پر مبنی دورے میں کہی۔
وزیراعظم نے ڈسپلے ڈیوائسز تیار کرنے والی کمپنی کا معائنہ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پیداواری ادارے کو تحقیق و ترقی پر اخراجات میں اضافہ اور اپنے تکنیکی مسابقت کو فروغ دینا چاہئے۔
چینی وزیراعظم نے ایک اسمارٹ بریکنگ مینوفیکچرر کا دورہ کرتے ہوئے کمپنی پر زور دیا کہ وہ تجارتی گاڑیوں میں نئے ترقیاتی رجحان سے فائدہ اٹھائیں اور صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ تیز کریں گے۔
وزیراعظم نے ویسٹرن سپر کنڈکٹنگ ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کا معائنہ بھی کیا اور کمپنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے اور سائنس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں میں تبدیلی اور صنعتی اطلاق کو مسلسل آگے بڑھائے۔