بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر سنجیدہ عملدرآمد کرنے اور نئے نقطہ آغاز پر تمام امور کے اچھے آغاز کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زوردیا ہے۔
لی نے ان خیالات کا اظہار ملک کی نئی ریاستی کونسل کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ پلینم نے ریاستی کونسل کے سرکردہ عہدیداروں کے لیے فرائض کی تقسیم اور ریاستی کونسل کے اداروں کے سیٹ اپ کا اعلان کیا، ریاستی کونسل کے نئے نظرثانی شدہ ورکنگ رولز کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری امور کے لیے انتظامات کیے گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس حکومت کی پانچ سالہ مدت کا آغازایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کی کوششوں کے لیے ہر لحاظ سے اچھی شروعات سے ہم آہنگ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کا مشن مضبوط اور وفاداری اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
لی نے معاشی کارکردگی میں مجموعی بہتری کے ساتھ اولین اور اہم کام کے طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے اور اقتصادی استحکام کو ترجیح اور استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔
وزیراعظم لی نے اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت اور جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی ترقی کی جانب حقیقی معیشت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔