• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کااناج کی مستحکم فراہمی کے لیے کوششوں پر زورتازترین

March 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے اناج اور اہم زرعی مصنوعات کی مستحکم فراہمی کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن،وزیراعظم لی نے ان خیالات کا اظہار موسم بہارکی زرعی پیداوار کے ساتھ ساتھ آفات سے بچاؤ، نقصانات میں کمی اور امدادی کوششوں سے متعلق اپنی ہدایات میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو موسم بہار میں فصلوں کی کاشت کے  لیے پوری طرح تیاراور زرعی پیداوار کے لیے زیادہ سے زیادہ پالیسی معاونت اور تکنیکی رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کاشت کے لیے زرعی مواد کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ ان کوششوں کا مقصد ایک اوربمپر فصل حاصل کرنے میں ملک کی مدد کرنا اور اس کی اعلیٰ معیار کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو مضبوط کرنا ہے۔