• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی ازبک وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

October 09, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے  چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کر نے والے ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات کی ہے۔

چین اور ازبکستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو نئے دور میں چین ۔ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کیا جاسکے۔

لی نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح ازبکستان کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حقائق کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے میں بھرپور حمایت کرے گا۔

لی نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کو تعاون کی مرکزی لائن کے طور پر لینے ، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے ، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے ، باہمی رابطے کو بہتر بنانے ، توانائی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ازبک فریق کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

اریپوف نے کہا کہ ازبک فریق اصلاحات کو گہرا کرنے، کھلے پن کو وسعت دینے اور چینی جدیدکاری کو جامع طور پر آگے بڑھانے اور چین کے ساتھ برابری، ہم آہنگی اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے میں چین کے تجربے سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔