• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی چین آسیان عوامی تبادلوں کے سال کی افتتاحی تقریب کے شرکا کو مبارک بادتازترین

February 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین اور آسیان کےعوامی تبادلوں کے سال کی افتتاحی تقریب کے شرکا کو مبارک باد دی ہے۔

مبارک باد کے اپنے خط میں وزیراعظم لی نے کہا کہ پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے، چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ممالک ثقافتی وابستگی اور وقت کے ساتھ دوستانہ تبادلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہ کہ دونوں فریقوں نے مل کر ایک بھرپور اور متنوع ایشیائی ثقافت کو تشکیل دیاہے۔ وزیراعظم لی نے کہا کہ چین-آسیان جامع تزویراتی شراکت داری مستحکم رفتارسے ترقی کررہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-آسیان کمیونٹی کی تعمیر میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔