بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے پراچندا کے نام سے معروف پشپا کمل دہل کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں لی نے کہا کہ پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے روایتی دوست ہمسایوں کے طور پر چین اور نیپال ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، ایک دوسرے کو مساوی سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی مخلصانہ مدد کرتے ہیں۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور نیپال کے تعلقات میں مثبت اور مستحکم ترقی کا رحجان برقرار رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج حاصل ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک اور خطے کو فائدہ پہنچا ہے۔
لی کھ چھیانگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازوال دوستی پر مشتمل تعاون کی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے وزیر اعظم پراچندا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔