• Washington, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے ہم منصب سے دوطرفہ تعاون کومستحکم بنانے پرگفتگوتازترین

November 10, 2022

پنوم پن (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمڈیک ہن سین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔  اس ملاقات  میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے  کے حوالے  بات چیت  کی گئی۔

لی نے واضح کیا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان گہری روایتی دوستی، اعلیٰ درجے کا سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز عملی تعاون  موجود ہے۔

لی نے کہا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ  نے کمبوڈیا کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ شی نے 2020 میں کمبوڈیا کی ملکہ مدر نورڈوم مونی ناتھ سیہانوک کو عوامی جمہوریہ چین کے میڈل آف فرینڈشپ ایوارڈ  سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں واقعات چین اور کمبوڈیا  کے دوستی کے نئے باب کی عکاسی کرتے ہیں۔

لی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نوول کرونا وائرس کے اچانک پھیلاؤکے بعد ہن سین چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما تھے، کہا کہ اس نے چینی عوام پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ تقریباً تین سال میں عالمی  وبائی مرض کے دوران ان کا پہلا بیرون ملک دورہ مشرقی ایشیا کے رہنماؤں کی اجلاسوں میں شرکت اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے پنوم پن جانا ہے۔

لی نے کہا کہ چین اقتصادی اور سماجی ترقی میں اس کی نئی پیش رفت پر کمبوڈیا کو مبارکباد دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام ملکوں کو برابر سمجھتا ہے خواہ ان کا حجم کچھ بھی ہو اور اس بات پر قائم ہے کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔