بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے آندرے پلینکوچ کو کروشیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم لی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کروشیا کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط اور دوطرفہ عملی تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوا جس کی علامت پیلجیساک پل کی تعمیر ہے۔
لی نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور کروشیا کے ساتھ چینی جدیدیت کے نئے مواقع کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک روایتی دوستی اور باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، مشاورت اور مشترکہ تعمیر کو مضبوط بنانے،باہمی مفاد پر مبنی یکساں تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔