• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی صدرپوتن سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالتازترین

May 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اپنے ملک کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیرپوتن سے جمعرات کوملاقات کی۔

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والی ملاقات کے دوران  وزیراعظم لی نے کہا کہ حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس نے عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو ہدف نہ بنانے کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات استوار کیے ہیں۔  مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کو بتدریج فروغ دیا گیا ہے، عوامی اورذیلی قومی تبادلوں کو فروغ حاصل ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جوبڑے ممالک کے درمیان  پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے لیے ایک مثال ہے۔

چین اور روس کے سفارتی تعلقات کی رواں سال  75 ویں سالگرہ کے حوالے سے وزیر اعظم لی نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی پر عمل پیرا ہونے،دیرینہ دوستی کو مضبوط اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے، دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے،دونوں ممالک کے عوام کے بہترمفاد اوربنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کی حامل  کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کے  لیے مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔