• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی سمرڈیووس میں غیرملکی کاروباری نمائندوں کےسمپوزیم میں شرکتتازترین

June 26, 2024

دالیان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان میں نیو چیمپیئنز کے 15 ویں سالانہ اجلاس جسے موسم گرما ڈیووس بھی کہا جاتا ہے، میں غیر ملکی کاروباری نمائندوں کے لئے منعقدہ ایک سمپوزیم میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے شرکت کی۔

عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹیو چیئرمین کلاؤس شواب نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ سمپوزیم میں 40 سے زائد ممالک اور خطوں کے مجموعی طور پر 200 کاروباری نمائندے شریک ہوئے۔

چینی وزیراعظم لی نے نمائندوں کی تقاریر سننے کے بعد کہا کہ چین کی مسلسل بحالی اور طویل مدتی بہتری کے ساتھ ساتھ اس کی معیشت میں تبدیلی، اپ گریڈنگ اور گہری تبدیلیاں یقینی طور پر عالمی کاروباری اداروں کی ترقی کو نئے اور وسیع مواقع فراہم کریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین میکرو پالیسیوں کے کاؤنٹر سائیکلیکل اور کراس سائیکلیکل ریگولیشن مستحکم بنارہا ہے ۔ اس کے علاوہ طویل مدتی نقطہ نگاہ کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی پالیسیوں کی مدد سے معاشی ڈھانچے بہتر کررہا ہے۔ ہم رواں سال کے لئے طے شدہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف حاصل کرنے اور طویل مدتی مستحکم معاشی شرح نمو کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی اختراع سے صنعتی اختراع میں پیشرفت اور جدید صنعتی نظام کی ترقی تیز کرنے پر توجہ دے رہا ہے ۔ ابھرتی صنعتوں کا فروغ ، مستقبل پر مبنی صنعتوں کا خاکہ ترتیب دینے اور نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ روایتی صنعتوں میں تبدیلی اور انہیں اپ گریڈ کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین عالمی معیشت میں جدید ترقی کے فروغ میں دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔