• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کاانعقادتازترین

December 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت گزشتہ روز ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں "سب سے پہلے عوام "کے نام سے ایک نئی قسم کی  اربنائزیشن کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات پر غور اور صوبہ گوانگ ڈونگ میں تائی پھنگ لنگ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ اور ژی جیانگ صوبے میں جن چھی مین نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

چین کے شماریات کے قانون میں ترمیم کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جسے غور کے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کے آرکائیوز قانون کے نفاذ اور کاروباری آپریٹرز کے انضمام کے معیار پر ریاستی کونسل  کے ضوابط  کے نظرثانی مسودے پر غور اور اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں  عوامی فلاح کے اصولوں پر مضبوطی سے قائم رہنے، گھریلو رجسٹریشن کے نظام کو مزید مضبوط  کرنے اور تعلیم، صحت ، بزرگوں کی دیکھ بھال اور رہائش سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا گیا تاکہ اپنا گھر نہ رکھنے  والے شہری بھی عوامی خدمات کی بنیادی سہولیات تک مساوی رسائی سے لطف اندوز ہو سکیں۔