بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی، جس میں گزشتہ سال نیشنل پیپلز کانگریس کے نمائندوں کی جانب سے دی گئی آرا اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین کی تجاویزپر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں زیادہ کوششوں کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور استعمال کرنے کے اقدامات اور مقامی قرضوں کے خطرات کو مزید روکنے اور کم کرنے کےانتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعدد سرکاری دستاویزات کی بھی منظوری دی گئی، جن میں ادائیگی کی خدمات اور ادائیگیوں کو مزید آسان بنانے کے حوالے سے رہنما اصول شامل ہیں۔