بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس نے بڑے پیمانے کے آلات کو جدید بنانے اور اشیائے صرف کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں جدید انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کو تیز کرنے اور دریائے یانگتسی کے ڈیلٹا کی مربوط اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں آسانی پیدا کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تین قوانین میں ترامیم کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ایک ترمیمی مسودہ زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق ہے۔
آلات کی تجدید اور اشیائے ضروریہ کی تجارت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، اجلاس میں رہائشیوں کے لیے اعلیٰ درجے کی پیداواری صلاحیت اور اعلیٰ معیار کی پائیدار اشیائے ضروریہ میں اضافے پر زوردیا گیا اسکا مقصد مہم سے کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے فائدہ کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں تعمیرات، میونسپل انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، زراعت، تعلیم اور طبی علاج سمیت دیگر شعبوں میں آلات کی تجدید میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید مالیاتی اور مالی معاونت کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں آٹوموبائل اور گھریلو آلات جیسی صارف اشیائے کی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیاگیا۔