بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت گزشتہ روزریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا ،جس میں نظر ثانی شدہ انتظامی امور سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سرحد پار ای کامرس برآمدات کو فروغ دینے اور بیرون ملک گوداموں کی تعمیر کو تیز کرنے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے تجاویزدی گئیں۔
اجلاس میں افراد اور تنظیموں کے قانونی حقوق سے متعلق حال ہی میں نظرثانی شدہ قانون کے دیانت دارانہ نفاذ اور قانون کے نفاذ کے ضوابط پر فوری نظر ثانی کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ افراد اور تنظیموں کے قانونی حقوق کے حوالے سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے اور انتظامی نظر ثانی امور کی کارکردگی اور ساکھ کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سرحد پار ای کامرس اور اوورسیز ویئر ہاوسنگ جیسی غیر ملکی تجارت کی نئی اشکال کی ترقی غیر ملکی تجارت کے ڈھانچے اور حجم کومستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔