بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اقتصادی ماہرین اور کاروباری افراد کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد معیشت کی موجودہ صورتحال اور اگلے مرحلے کے لئے امور سے متعلق رائے طلب کرنا تھا۔
اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیچیدہ بیرونی ماحول اور طویل مشکلات اور چیلنجز کے باوجود چینی معیشت نے مثبت عوامل اور مارکیٹ کے بھروسہ میں اضافہ تیزی سے جاری رکھا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی نے شرکاء کی تقاریر سننے کے بعد بیرونی ماحول میں بڑھتی پیچیدگی، شدت اور غیر یقینی صورتحال کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طویل مدت میں چین کی ترقی کا بڑھتا ہوا رجحان تبدیل نہیں ہو گا کیونکہ یہ ایک مضبوط بنیاد، متعدد فوائد اور بے پناہ صلاحیت پر مبنی ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین مضبوط اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کے لئے اعتماد اور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت معاشی راستے کو استحکام اور فروغ دینے کے لئے ضروری ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد تیزکرتے ہوئے مارکیٹ اداروں کو مزید متحرک ، مقامی ترقی کی رفتار میں اضافہ اور نمایاں مسائل سے منظم طریقے سے نمٹنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ صنعتی اختراع میں پیشرفت اور موثر طلب میں کمی دور کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے اختراع سے فائدہ اٹھانے کر اہداف پر مبنی اقدامات شروع کرنے چاہیے اور لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے پر زیادہ زور دینا چاہیے۔
چینی وزیراعظم نے ماہرین پر زور دیا کہ وہ معاشی اور سماجی ترقی میں مزید دانشمندانہ کردار ادا کریں اور کاروباری افراد اختراع اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فعال طریقے سے کاروباری مواقع تلاش کریں۔