• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی زیرصدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاستازترین

March 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت منگل کو ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں ریاستی کونسل کے 2024 کے اہم امورکے انتظامات پر غور کے ساتھ ساتھ اناج کی پیداوار میں توسیع اور معیارات کو بہتر بنانے کے ذریعےاعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لیے رہنما ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لازمی تعلیم کی اعلیٰ معیاری اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے بارے میں ایک رپورٹ  پیش کی گئی اور پنشن اور آنجہانی فوجیوں کے اہل خانہ یا معذور فوجیوں کو دی جانے والی ترجیحی مراعات پرنظرثانی کرتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔